انٹرسکولز نعتیہ و تقریری مقابلہ جات
مورخہ : 2فروری بمقام : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل ولاثانی انقلاب فورم
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
مہمان خصوصی : پروفیسر مظہر فرید نقشبندی (ایم فل اسلامیات ،مذہبی اسکالرلاہور)
منتظمین : لاثانی انقلاب فورم اورلاثانی میڈیا ونگ کے عہدیداران
شرکائے مقابلہ جات :محمد فاضل (پرنسپل پنجاب گرائمر ہائی سکول)،محمد بوٹا (ناظم)،ذوالفقارحسین ظفر (پرنسپل علامہ اقبال ہائی سکول ذوالفقارکالونی )،گورنمنٹ مسلم ہائی سکول طارق آباد اورگورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائی سکول کے اساتذہ کرام سمیت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مقابلہ جات کے مقاصد : طلبہ میں عشق رسولۖ کا جذبہ بیدارکرنا،نعت خوانی اورتقریری مقابلہ سے ان کی صلاحیتوں کوپروان چڑھانا،ان کی سیرت وکردار کوحقیقی اسلامی اورصوفیانہ طرز میں ڈھالنا۔سرکاری اورپرائیویٹ اسکولز اوراساتذہ کرام میں یہ آگاہی پیداکرنا کہ وہ اپنے اپنے ادارہ جات میں بچوں کیلئے محافل میلاد کاخصوصی اہتمام کریں ۔
مقابلہ جات کی کاروائی : مقابلہ جات کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا ،جس کے بعد صاحبزادہ شبیر احمدسرکار نے نعتیہ کلام پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ججز کے فرائض اطہرمسعودنقشبندی(معروف ثناخوان پاکپتن شریف)،محمد رمضان نقشبندی (معروف نقیب محفل)اورفراز احمدنقشبندی (معروف ثنا خوان فیصل آباد )نے سرانجام دئیے۔مقابلہ جات میںگورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائی سکول فوارہ چوک،گورنمنٹ مسلم ہائی سکول طارق آباد ،علامہ اقبال ہائی سکول ذوالفقار کالونی ،بلسینگ ہوم ہائی سکول المعصوم ٹائون ،پرنس ماڈل ہائی سکول بائی پاس نے شرکت کی۔ان سکولوں کے طلبہ اوراپنے اساتذہ کرام کے ساتھ شرکت کی۔نعتیہ اورتقریری مقابلوںمیں طارق آبا دہائی سکول کے طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔بلسینگ ہوم ہائی سکول کے طالب علم صاحبزادہ طہور احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ علامہ اقبال ہائی سکول کے طالب علم احمد ظفر نے تقریر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائی سکول کے حماد رسول نے نعتیہ مقابلوںمیں تیسری پوزیشن حاصل کی۔تمام طلبہ کواول دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے پر 1500،1000اور500کے نقد انعامات ،ٹرافیاں اورسلسلہ عالیہ لاثانیہ کی اندر کتب کے تحائف دئے گئے۔لاثانی نعت کلام کونسل اورپرنس ماڈل ہائی کے طلبہ میں حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے گئے۔شرکت کرنیوالے سکولز کے اساتذہ کرام اوران کے ادارہ جات کو بھی حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات دئیے گئے۔تقریب کے اختتام پر لنگر شریف کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔
مرشد اکمل حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کا تقریب سے خطاب :
آپ نے فرمایا کہ نوجوانوںمیں سیرت طیبہ سے آگاہی پیداکرناوقت کی اہم ضرورت ہے اورطلبہ میں عشق مصطفی ۖ کاجذبہ پیداکرنا درسگاہوں کااولین مقصد ہوناچاہیے۔ایسی درسگاہیں حقیقی معنوںمیں دنیاوی تعلیم وتربیت کیساتھ ساتھ بحیثیت مسلمان اخروی زندگی کوبہتربنانے میں بھی اہم کردار اداکررہی ہیں جوکہ لائق تحسین عمل ہے۔