ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے سیمینار
زیر اہتمام :لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل و محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال حکومت پنجاب
زیر صدارت :صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار (چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل)
مہمان خصوصی:چوہدری محمد اشرف صاحب (ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب )۔مسز صوفیہ رضوان صاحبہ
(ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر )۔محترمہ معافیہ خان(ڈپٹی ڈسٹرکٹ آٖفیسر) ۔محترمہ ظل ہما حسنین صاحبہ(ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر)
39/4 لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد میں مورخہ 17 اکتوبر 2015 بروز ہفتہ ڈینگی سے حفاظتی تدارک اور روک تھام کی آگاہی مہم سلسلہ میں (ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے سیمینار ‘‘منعقد ہوا۔ جسمیں میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی مرکزی باڈی مردو خواتین نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،پھر آقائے کل ،حضور رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں ہدیہ نعت شریف پیش کیا گیا۔نقابت کے فرائض محترمہ ظل ہما حسنین صاحبہ نے سرانجام دئیے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر جناب چوہدری محمد اشرف صاحب نے لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب صوفی مسعود احمدصدیقی المعروف لاثانی سرکار کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اور آپ کی انسانی روحانی فلاح کے جاری مشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ محترمہ ظل ہما صاحبہ نے لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر مہمانان گرامی کو خصوصی بریفنگ دی۔ محترمہ صوفیہ رضوان صاحبہ نے ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی بریفنگ دی،اور سوالاًجواباً حاضرین کو نہایت سادہ الفاظ میں ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے وضع کئے۔اختتام پر محمد ریحان نقشبندی (جوائنٹ سیکرٹری لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ) نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے علاقہ کے کچھ ضروری مسائل کی طرف محکمہ سوشل ویلفےئر سے تشریف لائے آفیسران کو آگاہ کیا۔اختتام پر ڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی صاحب نے آفات و بلیات سے ملک و قوم کی حفاظت کی دعا کی۔