ہیپاٹائٹس سے بچائو کی دوروزہ مہم
اس کیمپ میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا تین ماہ کا کورس شروع ہوا اور متاثرین کی سہولت کے پیش نظر ٹیسٹ فیس اور انجیکشن کی قیمت میں بازار سے خصوصی رعایت بھی رکھی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ فائدہ اٹھاسکیں ۔مریضوں کے ٹیسٹ کرنے اور انجیکشن وغیرہ لگانے کا کام محمد ریحان نقشبندی سرانجام دیتے رہے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور رعایت سے فائدہ اٹھایا ۔
مورخہ : , 16 15دسمبر 2007بروز ہفتہ بمقام : لاثانی ایجوکیشن پبلک مڈل سکول ریلوے روڈ پاکپتن شریف زیر اہتما م : لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
کیمپ کا افتتاح : محمد ریحان نقشبندی (خادم آستانہ عالیہ لاثانی سرکار) فیصل آباد
زیر نگرانی : ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی صاحب
کیمپ کے منتظمین : محمد اشرف نقشبندی (امیر حلقہ )ضلع پاکپتن شریف،محمد شمعون کھرل( سیکرٹری جنرل )پاکپتن شریف
کیمپ کی دیگر خصوصیات : اس کیمپ میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا تین ماہ کا کورس شروع ہوا اور متاثرین کی سہولت کے پیش نظر ٹیسٹ فیس اور انجیکشن کی قیمت میں بازار سے خصوصی رعایت بھی رکھی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ فائدہ اٹھاسکیں ۔مریضوں کے ٹیسٹ کرنے اور انجیکشن وغیرہ لگانے کا کام محمد ریحان نقشبندی سرانجام دیتے رہے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور رعایت سے فائدہ اٹھایا ۔
کیمپ کی کاروائی : 15دسمبر کو امیر حلقہ جناب ملک محمد اشرف نقشبندی نے رات دس بجے تنظیم کا خصوصی اجلاس بلایا جس کی صدارت جناب محمد ریحان نقشبندی نے فرمائی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے اظہر مسعود نے کیا ،نعت شریف کے بعد امام العاشقین حضرت سیدنا صدیق اکبر اور دادا مرشد پاک حضور سیدنا چادروالی سرکار کے حضور مناقب پیش کی گئیں ۔بعد میں محمد ریحان نقشبندی نے اپنے بیان میں ہیپاٹائٹس کے نقصانات اور اس سے بچائو کی تدابیرپر تفصیلاًروشنی ڈالی اور پیرومرشد سخی سلطان حضور قبلہ صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی شان اقدس بیان کی اور پیرومرشد سے سچی پکی محبت پر زور دیا ۔بعد ازاں اختتامی دعا کے بعد لنگر شریف تقسیم ہوا ۔16دسمبر بروز اتوار پہلے روز کی نسبت کثیر تعداد میں بچوں ،بوڑھوں کے علاوہ عورتوں نے اپنے ٹیسٹ کروائے اور انجیکشن لگوائے اور اس رعایت سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ ماہ مزید کافی تعداد میں لوگ اس سے مستفیض ہونگے ۔اس طرح یہ دوروزہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کا کیمپ بخیرو خوبی اختتام پذیر ہوا ۔
ڈینگی مہم چلانے کا مقصد : اس خطرناک بیماری سے عوام الناس کو آگاہی دینا،اس سے بچنے کاروحانی طریقہ علاج بتانا،حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈینگی مہم کے سلسلے میں معاونت کرنا
ڈینگی مہم کامقصد : عوام الناس کو اس خطرناک بیماری کے بارے میں آگاہی دینا اوراس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر بھی بتانا۔حکومت کویہ آگاہی دینا کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اپنی مدد آپ کے تحت بے لوث اورمخلصانہ عوام الناس کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے۔ڈینگی کے خلاف چلائی جانیوالی حکومتی مہم کو مزید تقویت دینا۔