اسلام اور پاکستان کی سلامتی
جس سیاسی پارٹی نے بھی مخلص ہوکرتنظیم مشائخ عظام پاکستان سے اتحاد کرلیا انشاء اللہ فتح اسے نصیب ہوگی۔
ہفتہ وارمحفل پاک میںصدیقی لاثانی سرکار نے فرمایا کہ پاکستان بھر سے عوام کی رائے لی جارہی ہے ،اب تک یہ کام 90%تک مکمل ہوچکاہے ۔آئندہ چند روزتک تنظیم مشائخ عظام پاکستان جوکہ تمام سلاسل طریقت پر مشتمل مشائخ عظام( اولیاء اللہ) کی جماعت ہے،جو دنیا میں مشائخ کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس میں ہزاروں جید مشائخ عظام اپنے خلفاء اور لاکھوں مریدین سمیت شمولیت اختیار کرچکے ہیںحتمی فیصلہ جاری کرے گی۔جس سیاسی پارٹی نے بھی مخلص ہوکرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تجاویز کوتسلیم کرتے ہوئے اتحاد کرلیا ،انشاء اللہ !فتح اسے نصیب ہوگی۔اس سلسلے میں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوں کی بہت بڑی تعدادنے بھی اپنی رائے کااظہار کیاہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان سلف صالحین کی حقیقی وارث ہے ،جس نے امیر ملت سرکار پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پور ی کی قیادت میں قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیا ،اب وہی ''مشائخ عظام ،استحکام پاکستان کیلئے ''ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اب مزید کسی کرپٹ ،بدعنوان ،دھوکہ بازاور غدار کواسلام اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوںنے اب بھی توبہ نہ کی تو وہ ذلیل وخوار ہوجائیں گے