فرمان رسولۖ ہے کہ ''اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا''
ہفتہ وارمحفل پاک میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ امام عدل ،مراد مصطفی ۖ ،خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق اعظم اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کی شان مبارکہ میں قرآن مجید میں کئی آیات پاک موجود ہیں،خلفائے راشدین آپس میں انتہائی شیر وشکر تھے ان کاآپس میں کسی طرح کاکوئی اختلاف نہیں تھا ،آپ آل رسولۖ کیساتھ گہرا عشق ومحبت رکھتے تھے جن کی بنا آپ وزیر رسول ۖ اور مشیر رسولۖکے عظیم القابات سے نوازے گئے۔آپ کے دشمن بھی آپ کی عظمت وہیبت کے معترف تھے اور یہاں تک کہ شیطان بھی جس راستے سے آپ کوآتے ہوئے دیکھ لیتا تو وہ راستہ چھوڑ دیتاتھا۔فروغ اسلام کیلئے آپ کی گرانقدر خدمات سنہرے حروف میں لکھی ہوئی ہے اور مخلوق خداآج بھی فیض یاب ہو رہی ہے اورہوتی رہے گی۔آپ کے دورخلافت میں فلاح انسانیت کیلئے بے شمارفلاحی کام ہوئے ۔ آپ کی تعلیمات نہ صرف حکمرانوں بلکہ رعایاکیلئے بھی مشعل راہ ہیںتاقیامت امت مسلمہ آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی بھی حاصل کرتی رہے گی۔