قدرتی آفات کی وجوہات اوران سے بچائو کا حل
مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ بڑھتے ہوئے فضائی اور زمینی حادثات سے بچاجاسکتاہے،مارگلہ اور چارٹرڈ طیارے کے حادثات کے زخم ابھی تازہ تھے کہ راولپنڈی کے سانحے نے قوم کوایک اور گہرازخم لگادیا جس میں 127جانوں کاضیا ع ہوا۔عوام الناس کوایسے واقعات کے بارے میںمیڈیا کے ذریعے اپریل 1997اوراگست 2005میں باطنی اطلاعات دی گئیںکہ عوام کی اکثریت جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام سمیت انبیاء کرام،خلفائے راشدین ،پنجتن پاک ،آل رسو ل اہلبیت ،ازواج مطہرات اور اولیاء اللہ کی گستاخی کے سبب قدرتی آفات کاتیزی سے نزول ہوچکاہے ،جس کاواحد حل یہ ہے کہ سچے دل سے توبہ کی جائے اور حضور نبی کریم رو ف الرحیم ۖکی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے نذرانے پیش کئے جائیں ۔
تما م اسلامی ممالک اوراقوام متحدہ ساتھ مل کرمسلمانوں کے قتلِ عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف سختی سے کاروائی کریں۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکا ر