صوفیاء کرام کی شان وعظمت
صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے ''یوم اقبال ''کے حوالے سے فرمایا کہ صوفیاء تو وہ برگزیدہ ہستیاں ہیں جن کے دم قدم سے انسان کی انسانیت کابھرم قائم ودائم ہے۔ علامہ اقبال اسلام کے سچے پیروکارتھے جنہوںنے اپنے عارفانہ اور صوفیانہ شعروشاعری کے ذریعے امت مسلمہ کواسلام کی ابدی اور عالمگیر تعلیمات سے روشناس کرانے کیساتھ ساتھ خواب غفلت سے بیدارکیااور اسلامی نظریاتی ریاست ''پاکستان ''کاتصور پیش کیا۔اس موقع پر انہوںنے تاجدار گولڑہ پیر سید مہر علی شاہ کے لخت جگر پیر طریقت سید غلام محی الدین المعروف بابوجی سرکار گولڑوی ،سلطان العارفین سلطان باہو اور حضرت سخی سرور لعلاں والی سرکار ،پیر سید جماعت علی شاہ امیر ملت سرکار محدث علی پوری اور مرشد اکمل سید ولی محمد شاہ چادروالی سرکار کی تعلیمات اور سیرت وکردار پر روشنی ڈالی۔انہوںنے مزید کہاکہ صوفیانہ طرز عمل اور تعلیمات کوفروغ دینے سے پاکستان سمیت مسلم امہ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔چونکہ تصوف اسلام کی روح ہے اورتاریخ گواہ ہے کہ صوفیاء کرام کی بارگاہ اقدس سے نہ صرف مسلمان فیض یاب ہوئے بلکہ مذاہب عالم سے تعلق رکھنے والے بھی فیض یاب ہوئے ۔