ملاوٹ شدہ اشیاء کا فوری تدارک کیا جائے

دور حاضر میں بھی طب نبوی ۖ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔

 مجلس شوریٰ کے اجلاس  میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ''ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریوں ''پر فرمان نبوی ۖکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ''ملاوٹ کرنیوالا ہم میں سے نہیں ہے (یعنی میری امت سے بھی خارج ہے)(الحدیث )اور ایک ایماندار اورصالح تاجر کی شان یہ ہے کہ وہ بروزقیامت انبیاء کرام،صدیقین اور شہدا ء کیساتھ اٹھایا جائیگا۔گھی ،نمک،مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ کی اشیاء میں خطرناک حد تک ملاوٹ ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے لاعلاج امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں۔حکومت کوچاہیے کہ ملاوٹ کرنیوالے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لے بلکہ ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی کرواتے ہوئے سخت سزائیں دے اور نشاندہی کرنیوالوںکی بھی خصوصی حوصلہ افزائی کرے۔چٹ پٹے کھانوں میں جومصالحہ جات استعمال ہورہے ہیں جسمانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں،چینی جسے white poisionکہاجاتاہے اس کااورکولڈ ڈرنکس Cold Drinksجیسے مشروبات (بوتلوں)کاحد سے زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ ''طب نبوی ۖکی اہمیت وافادیت'' دور حاضر میں بھی اس کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے۔فرمان رسول ۖہے کہ ''وہ گھر کبھی غریب نہیں ہوگاجس میں سرکہ ہوگا''۔زیتون میں 76بیماریوںکاعلاج ہے ۔جو شخص مستقل طور پر ناشتے میں تھوڑا سا شہد استعمال کرتارہتاہے اسے کوئی بڑی بیماری نہیں لگتی۔دیسی گھی ،کھجوریں،کلونجی اور دیگر اشیاء کی بہت زیادہ افادیت ہے ۔آج بھی ہم ان قدرتی غذائوںکااستعمال کرنا شروع کردیں تو یقینا بہت سی لاعلاج بیماریوںسے نہ صرف محفوظ ہوجائیں بلکہ تندرست اور توانا بھی رہیں ۔
 

اولیاء اور انسانوں کی فلاح و بہبود