انسانی حقوق کا عالمی دن
اولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوںسے بہترین تعلیم وتربیت ملتی ہے۔
10دسمبر 2012کوہولی چرچ فیصل آباد میں ''انسانی حقوق کے عالمی دن ''کے حوالے سے سیمینار میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ تمام انبیاء کرام انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے اسلئے مذاہب عالم انسانیت کی ہی تعلیم دیتے ہیں۔اس کاعملی مظاہرہ ہمیںاولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوںسے اور ان کی صحبت سے مل رہاہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انبیاء کرام کے حقیقی وارث اولیاء اللہ ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں سے آستانہ عالیہ لاثانیہ غلام رسول نگر فیصل آباد میں مذاہب عالم کے لئے بلاامتیاز انسانی حقوق کی تعلیمات کاعملی درس دیاجارہاہے،UNOسمیت مذاہب عالم کی طرف سے آستانہ عالیہ کوامن کاگہوارہ قرار دیا جارہاہے۔یہ سب اللہ ورسول ۖ کی خصوصی نظر کرم کی بدولت ہے ، ہمارے بزرگوںنے ہمیں انسانی حقوق کی بہترین تعلیم وتربیت دی ہے اور آج پاکستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی لاکھوںلوگ مستفیض ہورہے ہیں۔