سچائی اور انکشافات کاپتہ لگاناہی صحافت ہے
5مئی 2012کو عالمی یوم صحافت کے حوالے سے صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ سچائی اور انکشافات کا پتہ لگانا ہی صحافت ہے ۔مادیت پرستی کے اس دور میںایک صحافی حرص وہوس اور کسی دبائو میں آئے بغیر ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کوہائی لائٹ کرتاہے تو وہ حقیقی معنوںمیں جہادکرتاہے۔سچ کے پیغام کابول بالاکرنیوالوںکوخدائی سنگت نصیب ہوتی ہے۔ موجودہ ملکی حالات کوبہتر کرنے میں میڈیا اہم کردارا داکرسکتاہے جس میں صحافیو ں کی بہت بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کولوٹنے والے کرپٹ مافیے،دھوکہ بازی ،غداری اور دہشت گردی کابازارگرم کرنیوالے عناصر کے بارے میں آگاہی دیں۔ایسی صحافت سے پرہیز کیاجائے جس سے عوام الناس میں خوف وہراس پیداہو۔