بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کاپنجاب ٹیکست بک بورڈ کیخلاف نصاب تعلیم میں بچوں کے سلیبس سے اہم مضامین کے اخراج کیخلاف شدید احتجاج
دین اسلام ،مشاہیر اسلام اورافواج پاکستان سے متعلقہ بنیادی اسلامی مضامین کااخراج کرنیوالوں کوسخت سزائیں دی جائیں۔مرکزی مجلس شوریٰ کامطالبہ
فیصل آباد ( )قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی صدارت میں لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت منعقد ہوئی ،محفل پاک کے اختتام پرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اورلاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر قیادت علماء کرام اورمشائخ عظام سمیت کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکیخلاف نصاب تعلیم میں بچوں کےسلیبس سے دین اسلام،مشاہیر اسلام،اورافواج پاکستان سے متعلقہ اہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔عوام کی طرف سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ ہمیں جواب دیاجائے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے باشندے ہیں،یہ ریاست یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا ہے اورپھر ہمارے ہی ملک میں ہماری نئی نسل کیخلاف اتنی گھناؤنی سازش کے تحت نصاب تعلیم میں بچوں کے سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلقہ مضامین کوخارج کرکے کس کے ایجنڈے کوعملی جامہ پہنایا جارہاہے ؟ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔حکومت وقت جواب دے ،سلیبس میں تبدیلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،میڈیا کھل کر اس گھناؤنی سازش کوبے نقاب کرے اوربھرپورمخالفت کرے۔دین اسلام ،افواج پاکستان اورتاریخ پاکستان سے متعلقہ عظیم شخصیات سے ناواقفیت رکھنامذہب سے دوری اورجذبہ حب الوطنی ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔دین اسلام ،افواج پاکستان اورمشاہیر اسلام سے متعلقہ مضامین سلیبس سے نکالنااسلام اورپاکستان سے غداری ہے ،حکومت فوری نوٹس لے اورپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذمہ داروں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔ حکومت کوایک بار پھر وارننگ دی جاتی ہے کہ اگر اس نے اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی تویہ احتجاج ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی صورت اختیار کرلے گا۔
تما م اسلامی ممالک اوراقوام متحدہ ساتھ مل کرمسلمانوں کے قتلِ عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف سختی سے کاروائی کریں۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکا ر