تحفظ ناموس رسالتۖ ریلی
حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک سمیت مغربی ملکوں میں بھی توہین انبیاء کرام ،امہات المومنین اورتوہین خلفائے راشدین پرقانون سازی کرنے کے بعدان قوانین پر عمل درآمد کروانے میں اپنا بھرپورکردار اداکرے۔
25ستمبر2012کوآستانہ عالیہ سے نکالی گئی ''تحفظ ناموس رسالتۖ ریلی ''میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جیدعلما ومشائخ کوبلاکر توہین رسالت ۖ ،توہین انبیاء کرام ،توہین امہات المومنین اورتوہین خلفائے راشدینکرنیوالے افراد ،گروہوں اور جماعتوں کیخلاف قانون سازی اورعمل درآمد کروانے کیساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی اس کے نفاذ کویقینی بنانے میں موثر کردار اداکرے۔سیدالانبیاء ۖ کی توہین کرنیوالے ملعون ،قاتل اور عالمی دہشت گرد ہیں ۔آج امت مسلمہ آقائے کل حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کے اسوہ حسنہ سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا میں رسوا ہورہی ہے۔اب بھی وقت ہے کہ اپنا تعلق اپنے آقا ۖ سے مضبو ط کریں ۔
انبیا ء کرام ،خلفائے راشدین،ازواج مطہرات ،صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کومتعلقہ ادارے کیفر کردار تک پہنچائیں۔
حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں امریکی پادری کی گستاخانہ فلم
عالم امن کوقائم رکھنے کیلئے ملعون پادری ٹیری جون جیسے دہشت گردکولگام دینی ہوگی۔