عید امدادی کیمپ برائے خواتین

عوام الناس میں فلاح انسانیت کا جذبہ اجاگر کرنا،اپنے اپنے علاقے کی مستحقین ،ناداراورہنرمند خواتین کیلئے بہتر روزگار کے اسباب پیداکرنا،دکھی اورپریشان عوام کے دکھوںکو کم کرنا

مورخہ  : 16اکتوبر 2005    بمقام  : رہائش گاہ خالد محمود بسرا ایڈووکیٹ (صدر لاثانی بار کونسل)خانیوال    زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
زیر صدارت  : خالد محمود بسراایڈووکیٹ ہائی کورٹ خانیوال (صدر لاثانی بارکونسل )
منتظمین  : میجر (ر)محمد صدیق (بیوروچیف ماہنامہ لاثانی انقلاب )وتنظیمی اراکین خانیوال
کیمپ کی کاروائی  : بروز اتوار خالد محمود بسرا ایڈووکیٹ کے گھر میں محفل پاک لاثانی برائے خواتین کاانعقاد ہوا،جس میں علاقے کی کثیر تعداد خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر خانیوال تنظیم کی طرف سے مستحقین اورنادارخواتین کیلئے 27ہزار روپے کی اشیاء خوردونوش جن میں کپڑے،جوتے اوردیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں وہ تقسیم کیں۔اس کیساتھ ساتھ ہنرمند مستحقین نادارخواتین جو کہ بیوہ اوریتیم تھیں ان میں فائونڈیشن کی طرف سے 6عدد سلائی مشینیں تقسیم کی گئیںتاکہ وہ اپنے گھر وںمیں ہی بیٹھ کرہنر کی بدولت اپنے گھر یلواخراجات پورے کرسکیں۔
کیمپ کے مقاصد  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت عوام الناس میں فلاح انسانیت کا جذبہ اجاگر کرنا،اپنے اپنے علاقے کی مستحقین ،ناداراورہنرمند خواتین کیلئے بہتر روزگار کے اسباب پیداکرنا،دکھی اورپریشان عوام کے دکھوںکو کم کرنا، اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی حاصل کیلئے بے لوث فلاح انسانیت کے کام کرنے سے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا۔

عید الفطر