نااہل حکمرانوں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے
یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص اور صحیح حکمران عطا فرما
8مئی 2012کو لاثانی سیکرٹریٹ پر مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایاکہ یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص ور محب وطن حکمران عطا فرما،کرپشن اور غداری کرنیوالوں کو ذلیل وخوار کر۔آمین !اللہ ملکی حکمرانوں کواللہ کے انعام یافتہ بندوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اس اہم اجلاس میں کرپٹ اور غدار لوگوں کے خلاف نکالی جانیوالی ملک گیر تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے ذمہ داروںاور کرپٹ لوگوں کے خلاف فیصل آباد میں جمعہ کونکالی جانیوالی ریلی کیلئے بھرپورتیار یاںکی جارہی ہیں۔یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ عدلیہ سیاست دانوںاورمختلف محکمہ جات میں کرپٹ عناصر کیخلاف ازخود نوٹس لے ۔پاک فوج عدلیہ کے فیصلوں پر نااہل حکمرانوں کیخلاف فوری کاروائی کروانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرے۔
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار
ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افرادہیں۔
حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔
حکومت دہشت گردی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے