سیاسی پارٹیوں کی ناقص کارکردگی سے عوام بدظن ہے

حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔

26مارچ 2012لاثانی سیکرٹریٹ پر مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ آپ نے فرمایا کہ ایماندار لوگ آگے آئیں گے تو بہتری ہوگی،وطن عزیز کومہنگائی سمیت دیگر بحرانوںمیںمبتلا کرنیوالے حکمرانوںکو آئندہ کیلئے نااہل قرار دیکرمستردکردیاجائے کیونکہ سیاسی پارٹیوں کی ناقص کارکردگی سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔آپ نے مزیدفرمایا کہ آئندہ انتخابات میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدانہ کردار اداکریگی کیونکہ پاکستان میں عوام کی اکثریت اولیاء اللہ کوماننے والی ہے اور یہ نسبت والے لوگ اس دفعہ کسی ایسے غدار یاکرپٹ شخص کی حمایت نہیں کریں گے جن کی ملک دشمن پالیسیوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے امیج کوبھی سخت نقصان پہنچاہے۔

نااہل اور کرپٹ حکومت  

عوام الناس میں سیاسی شعورکی بیداری

 ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افرادہیں۔

کرپٹ لوگوںکااحتساب ضروری ہے

مہنگائی ،بیروزگاری،دہشت گردی کا عام ہوجانا۔۔اورتمام محکموں کاتباہی وبربادی سے دوچارہوجانا۔۔۔۔۔حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔

بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج 

سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار

خانقاہوں اور درباروں کی بےحرمتی عذاب الہٰی کاسبب ہے

حکومت دہشت گردی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے