خانقاہوں اور درباروں کی بےحرمتی عذاب الہٰی کاسبب ہے

حکومت دہشت گردی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

 30اکتوبر 2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا خیبر پختونخواہ کے شہرنوشہرہ میں عیدکے مبارک موقع پرمعروف صوفی بزرگ سیدکستیرگل المعروف کاکا صاحب  کے دربار اقدس میں ہونیوالے دھماکے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کی شدید مذمت کرتی ہے۔امن وسلامتی کے گہواروں پر دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔حکومت پاکستان سمیت بیرون ممالک بھی ہونیوالی انبیاء کرام ،صحابہ کرام ،ازواج مطہرات اوراولیاء اللہ کی گستاخی اور بے حرمتی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ایسے اندوہناک واقعات پر صرف زبانی کلامی مذمت کرنااور شٹرڈائون یا ہڑتال کرناحل نہیں ہے ۔حکومت سمیت دیگر ذمہ دار ادارے ان ملک وملت کے دشمنوں کوسرعام کیفر کردار تک پہنچائیں ۔اللہ والوںکی خانقاہوں اور درباروں کی بے حرمتی یقینا عذاب الہٰی کاسبب بنتاہے ۔یہ توعقیدت ومحبت کے مراکز ہیں جہاںامن وسکون کے حصول کیلئے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی حاضری دینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ ایسے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کوکڑی سز ائیں دیکر ہی ملکی سلامتی اور استحکام کے خواب کوشرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔

دہشت گردی کا خاتمہ  نااہل اور کرپٹ حکومت  

بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج 

سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار

پاکستان کو کرپٹ اوردہشت گرد مافیہ سے نجات دینے کیلئے فوج آگے آئے

ملالہ یوسف زئی کی طرز پر ملک بھر میں قتل وغارت گری اورکھلی دہشت گردی کے بے شمار واقعات ہورہے ہیں