انبیاء کرام اوربالخصوص سیدالانبیاء حضور نبی کریم ۖکی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالے ملعون اورعالمی دہشت گرد ہیں
25ستمبر2012کوگستاخانہ امریکی فلم کیخلاف نکالی گئی ''تحفظ ناموس رسالت ۖ ریلی ''میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جیدعلما ومشائخ کوبلاکر توہین رسالت ۖ ،توہین انبیاء کرام ،توہین امہات المومنین اورتوہین خلفائے راشدینکرنیوالے افراد ،گروہوں اور جماعتوں کیخلاف قانون سازی اورعمل درآمد کروانے کیساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی اس کے نفاذ کویقینی بنانے میں موثر کردار اداکرے۔سیدالانبیاء ۖ کی توہین کرنیوالے ملعون ،قاتل اور عالمی دہشت گرد ہیں ۔آج امت مسلمہ آقائے کل حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کے اسوہ حسنہ سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا میں رسوا ہورہی ہے۔اب بھی وقت ہے کہ اپنا تعلق اپنے آقا ۖ سے مضبو ط کریں ۔
ملالہ یوسف زئی کی طرز پر ملک بھر میں قتل وغارت گری اورکھلی دہشت گردی کے بے شمار واقعات ہورہے ہیں
حکومت دہشت گردی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے