کرپٹ لوگوںکااحتساب ضروری ہے
مہنگائی ،بیروزگاری،دہشت گردی کا عام ہوجانا۔۔اورتمام محکموں کاتباہی وبربادی سے دوچارہوجانا۔۔۔۔۔حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔
26اگست 2012کو تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ انتخابات کی ابھی ضرورت نہیں بلکہ ابھی اور فوری طور پر ملکی نظام کوبہتر کرنااور کرپٹ لوگوںکااحتساب سب سے زیادہ ضروری ہے۔مہنگائی ،بیروزگاری،دہشت گردی،حکمرانوںکی غلط پالیسیوں سے تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموںکوتباہی وبربادی سے دوچارکرنیوالوںکااب عوام جینا دوبھرکرداوران کے خلاف اٹھ کھڑی ہواور اپنی طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئے یہ نعرہ بلند کرے کہ ''انتخابات نہیں ۔۔۔کرپٹ لوگوںکااحتساب چاہیے ''۔جب تک نظام بہتر اورکرپشن سے صاف ستھرانہیں ہوتا اس وقت تک انتخابات کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔یہ کام صرف اور صرف عدلیہ اور فوج ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔آپ نے مزیدفرمایا کہ اسلام کے امیج کوبہترکرنے اور استحکام پاکستان کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے یہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے کہ کرپٹ عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے چاہے ان کاتعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔ایسے کرپٹ مافیے کوفوری طورپرنہ صرف سزادی جائے بلکہ انہیں نااہل بھی قرار دیاجائے ۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے تاکہ ملکی معیشت کوبہتر کیاجاسکے۔اس کام کیلئے جتنا بھی وقت درکارہے اس کی پرواہ نہ کی جائے ،الیکشن احتساب کے بعد بھی ہوسکتے ہیں۔
ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افرادہیں۔
حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔
سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار
حکومت دہشت گردی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے