جناب ڈاکٹرخالدآفتاب سلہری صاحب (چیئرمین ہیومن رائٹس آبزرورانٹرنیشنل)

میں قبلہ مسعود صدیقی لاثانی صاحب کی انقلابی اورروحانی کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

میں بحیثیت انسانی حقوق کے نمائندے کے آج فخر محسوس کرتا ہوں کہ اللہ تبارک تعالیٰ اور اُس کے حبیب کے صدقے ایسی محفل میں آپہنچا جس کی میرے جسم میری روح اور کام کو ضرورت تھی۔ میں قبلہ مسعود صدیقی لاثانی صاحب کی اس انقلابی اورروحانی کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تبارک تعالیٰ اِن کے اس عظیم مشن میں برکت عطا فرمائے اور بے شک آج کی محفل ہر اعتبار سے اعلیٰ مرتبت ہے
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
آستانہ عالیہ لاثانیہ پرآمد اور سالانہ مشائخ کنونشنو کنونشن کمیونٹی ورکرز2005 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
" میں آج اس محفل (سالانہ کنونیشن 2005 ؁ ء)میں جناب صدر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکا ر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،جنہوں نے آج اس عظیم کمیونٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد کرکے ملک بھر کی ان افکار کو ایک جگہ پر جمع کر دیا ہے، جنہیں بہت سی کوششیں،طاقتیں اور بہت سی جہتیں بھی اکٹھا نہیں کر سکیں۔میں قبلہ لاثانی سرکار صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں۔جنہوں نے یہ عظیم کام سر انجام دیا۔میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایسی قیادتوں کے زیر اثرآئیں اور آگے بڑھ کر انکا ساتھ دیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمارے پاس پورے ملک میں جو 2700 وکلاء ہیں۔ہم ان کی خدمت بھی اپنے پیارے دین اور اللہ کے پیارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کی نذر کرتے ہیں اور آج ہم سب ہاتھ کھڑے کرکے لاثانی سرکار صاحب کو یقین دلاتے ہیں کہ انہوں نے انسانی حقوق کا جو بیڑا اٹھایا ہے، اس عظیم مشن میں ہم تن ،من ، دھن سے آپکے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے مشن کو کامیاب فرمائے
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
آستانہ عالیہ لاثانیہ پرآمد اور بین المذاہب امن کانفرنس 2004  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں لاثانی سرکار صاحب کو جو کہ اس تنظیم کے عظیم لوگوں کو کہ جو لاثانی سرکار کی ایک آواز پر اس منزل کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں جو کہ انسانیت کی اصل منزل ہے۔مجھے جب لاثانی سرکار کی طرف سے اس بین المذاہب امن کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تو اس عظیم شخصیت کا چہرہ میری آنکھوں کے سامنے آگیا اور مجھ سے رہا نہ گیااورمیری خواہش ہوئی کہ میں ایک ادنیٰ سپاہی کی حیثیت سے یہاں حاضرہوں۔خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں پیر لاثانی سرکار صاحب کو کہ اُنہوں نے اس ۔۔۔۔۔۔کی بنیاد فراہم کر دی جس کی ازل سے انسان کو ضرو رت تھی۔اور ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اس عظیم انقلاب کے داعی کو جو انہوں نے کالی کملی کے نام پر اورگنبدِ خضریٰ کے مکین کے نام پر اور آمنہ کے لال کے نام پر انسانیت اور مذاہب کو جوڑنے کی بات ہے۔میں بین المذاہب ڈائیلاگ کیلئے انڈیا اور لندن گیا تو وہاں پوری دنیا سے اسکالر اور دانشور اکھٹے تھے اُنکے ڈائیلاگ کا خلاصہ یہ تھا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو آکرایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے تو معاشرے میں امن وامان کا قیام،غربت کا خاتمہ،تعلیم کافروغ،صحت و صفائی جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر اقوام متحدہ حضرت لاثانی سرکار کی خدمات سے فائدہ اُٹھاتا تو اب تک وہ ٹارگٹ حاصل کر چکے ہوتے۔حضرت لاثانی سرکار اُنکو وہ روشنی فراہم کرچکے ہوتے جن کی ابھی وہ بات کر رہے ہیں۔آئیے ہم سب ملکر عہد کریں کہ پیر لاثانی کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے ایسا انقلاب برپاکریں جو سماجی انقلاب ہو،انسانیت کا انقلاب ہو۔اسکے بغیر آنے والی صدی کے اندر انسانیت کیلئے ہوگا۔انسانیت زندہ آباد۔امن زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔

سماجی راہنما  

رانا مطلوب خان (کوآرڈینیٹر UNIDO)

میں پیر لاثانی سرکار صاحب کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے پاکستان کی قوم کو یونائٹیڈ کرنے کیلئے مختلف ادیان کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے یہاں پر ہم سب لوگوں کے درمیان میں بٹھایا

ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری صاحب(چیئرمین ہیومن رائٹس آبزرور انٹرنیشنل )

للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے پاس پورے ملک میں جو 2700وکلاء ہیں۔ ہم ان کی خدمات بھی اپنے پیارے دین اور اللہ کے پیارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کی نذر کرتے ہیں

شاید غوری صاحب (مرکزی رہنما سنی تحریک)

آج کے دور میں بھی ایسے کامل اولیا ء موجود ہیں جیساکہ حضور غوث الاعظم سرکار ؒ اور دیگر اولیاء یقیناًصدیقی لاثانی سرکار ؒ صاحب انہی اولیاء میں سے ہیں

چوہدری مختار علی وینس(صدر انجمن تاجران فیصل آباد)

میری توانائیاں انشاء اللہ جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیر سرپرستی دین اسلام کی اشاعت کیلئے وقف ہیں