مفتی عاشق حسین صاحب (لاہور)
آقا ﷺ نے فرمایا اگرکوئی چاہے کہ وہ خداکی صحبت میں بیٹھے توصوفیا کی جماعت میں بیٹھ جائے تو اس کی صحبت ،صحبتِ خداہی ہے۔
آقا ﷺ نے فرمایا اگرکوئی چاہے کہ وہ خداکی صحبت میں بیٹھے توصوفیا کی جماعت میں بیٹھ جائے تو اس کی صحبت ،صحبتِ خداہی ہے۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیری مریدی کاتصورکہاں سے آگیا، تو میں کہتا ہوں کہ ان لوگوں نے قرآن کو غور سے پڑھا ہی نہیں، اسلام تو پھیلا ہی سلسلہ بیعت سے ہے،تین بیعتیں اسلام کی اشاعت کاذریعہ بنیں،پہلی مدینہ پاک میں ان دس افرادکی بیعت سے ہوئی، دوسری بیعت اولیٰ وعقبہ،اسلام مکہ سے بذریعہ بیعت نکلا،تیسری وہ بیعت جس میں قرآن پاک میں اس طرح فرمایا، آپﷺ درخت کے نیچے صحابہ کرامؓکوبیعت فرمائیں۔ بیعت یوں لی جاتی ہے،آقا ﷺ اپنا دست مبارک آگے بڑھاتے اورصحابہ کرامؓاپناہاتھ اپنے آقا ﷺ کے دست مبارک سے بیعت کررہے ہیں،پریشانیوں میں تمام صحابہ کرامؓبالکل مطمئن اپنے آقاﷺ پر اپنی جان ومال کوقربان کرنے کی بیعت فرمارہے تھے ،یہ ادا اللّٰہ تعالیٰ کواتنی پسند آئی کہ فرمایا فانزل السکینہ ،بیعت کے سلسلے میں اپنے مرشد سے وابستہ ہونیوالو، میں(اللہ ) تمہارے دلوں پر سکون کی بارش برساؤں گا،اس کا اظہار تمہارے چہروں سے عیاں ہوگا۔
درجہ بندی تمام دیکھیں
قائد روحانی انقلاب و خادمِ مخلوقات صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کامشن خدمت اسلام ہے ،ہم اللّٰہ ورسولﷺ کوگواہ بناکر یہ اقرار کرتے ہیں کہ انشاء اللّٰہ ہم اپنی تمام زندگی ان کے مشن کے چوکیداراورپاسبان رہیں گے
میرے مرشد کریم حضور صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی روح مبارکہ عالم ارواح سے عالم ناسوت میں تشریف لائی، اسی لئے یہ جشن پاک اس نعمت کے ملنے کی خوشی میں منایا جارہاہے اورتاقیامت منایا جاتارہے گا۔ انشاء اللّٰہ
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کے نقش قدم مبارک پر چل کر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
آج حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب بھی مذاہب و مسالک کی تفریقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اولیاء اللّٰہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس عظیم مشن پر گامزن ہیں ۔
۔حضر ت پیر مسعود احمد صد یقی لا ثا نی سر کار کی سر پر ستی میں لاثانی ویلفیئر فا ئو نڈیشن کا بڑا سسٹم چلا نا حضر ت صو فی مسعو د احمد صدیقی لا ثا نی سر کار کا ہی خا صا ہے