تقسیم اسنادوانعامات برائےخواتین - بمقام:لاثانی سیکرٹریٹ
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاثانی سیکر ٹریٹ پر جلسہ تقسیم اسناد انعامات منعقد کیا گیا جس میں بہترین اصلاحی ، فلاحی ، سماجی، روحانی خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مورخہ 6 مارچ 2014 کو لاثانی سیکر ٹریٹ 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد پر جلسہ تقسیم اسناد انعامات منعقد کیا گیا جس میں بہترین اصلاحی ، فلاحی ، سماجی، روحانی خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی اس وقت ملک بھر میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل وومن لیگ کے زیر اہتمام تقریباً 100 سے زائد ذیلی دفاتر فلاح انسانیت کیلئے کام کررہے ہیں 5000 سے زائد محافل ذکرونعت فلاحی واصلاح معاشرہ کیلئے منعقد کی جارہی ہیں۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، دیہاتوں میں سکولز ،مدارس ،ٹیوشن سنٹرز، کمپیوٹر سنٹرز، سلائی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے سیکڑوں خواتین باعزت روزگار کا حصول کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں خواتین ہر سال فاؤنڈیشن میں شمولیت اختیار کررہی ہیں۔ اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق ہر میدان میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انکی بہترین کارکردگی کے اعتراف ہیں ڈسٹرکٹ لیول پر مرکزی آستانہ عالیہ فیصل آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام یزدانی سے کیا گیا جسکی سعادت حلقہ بھائیوالا کی تنظیم نے حاصل کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض محترمہ منیبہ احسان صاحبہ ( مرکزی آفس خواتین) محترمہ ظلّ ہما صاحبہ صدر پنجاب لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فیصل آباد) نے سر انجام دئیے خواتین لیگ کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور اسے سراہا گیا۔ محترمہ ظلِّ ہما صاحبہ نے کہا کہ یہ چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ہی کاخاص کرم ہے کہ آج خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ مہمان خصوصی کے فرائض محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ ( وائس چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ) محترمہ مہوش مسعود صاحبہ (صدر آل پاکستان نعت وکلام کونسل) صاحبزادی محترمہ ثمینہ مسعود صاحبہ نے انجام دئیے۔ بہترین کارکردگی پر محترمہ عابدہ معراج صاحبہ (نائب امیرحلقہ ذوالفقار کالونی) محترمہ کلثوم صدیق صاحبہ(حلقہ بھائیوالا) محترمہ ماہ نور لیاقت ، نازیہ یٰسین (حلقہ منصورہ آباد) محترمہ نصرت اقبال صاحبہ (حلقہ لاثانی ٹاؤن) محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ، محترمہ عظمٰی شاہین صاحبہ ، محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ (شعبہ روحانی علاج مرکزی آستانہ عالیہ) محترمہ ظل ہما صاحبہ، محترمہ نجمہ رفاقت صاحبہ(بہترین سماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں) محترمہ منیبہ احسان صاحبہ (مرکزی آفس خواتین) محترمہ نغمہ سحر صاحبہ (شعبہ میرج بیورو) محترمہ شریفاں بی بی صاحبہ ،شعبہ پروٹیکشن فورس) اور محترمہ سلمیٰ عامر صاحبہ(مدارس) کو بہترین کارکردگی پر اسناد وانعامات سے نوازا گیا۔ محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے تمام خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں اور دُعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید بہتر انداز بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سے ایسے کام کر وا ئے جس سے اللہ رسول ﷺ اور مرشد پاک راضی ہوجائیں۔ ہمارا ہر کام اللہ ورسولﷺ کی رضا کیلئے ہو ۔ ہمارا سونا ،جاگنا ، اُٹھنا، بیٹھنا سب اسی کیلئے ہو ۔(آمین)
محترمہ مہوش صاحبہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں خواتین کی بہترین کارکردگی کو دیکھ کہ خوش ہوئی ہوں متاثر بھی۔ اور جنہوں نے دین اور انسانیت کی فلاح کیلئے کام کیا میں ان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان بہترین کاموں صلہ ہمیں آخرت میں ملے گا۔ تقریب کا اختتامیہ اور دُعا: رونِق جہاں، زینت مجلس، راحت درویشاں روح العالمین جناب امیر تنظیم حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی اور بہترین ، دینی فلاحی، اصلاحی خدمات انجام دینے والوں کو دینی اور اخروی بشارتوں سے نوازا۔
خواتین کواس قابل بناناکہ وہ اپنی گھریلوذمہ داریوںکیساتھ ساتھ جدید دورکے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر ایجوکیشن ،اسلامی تعلیم وتربیت اوردستکاری کی تعلیم حاصل کرکے اپنے بچوںکومستقبل کامفید شہری بننے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔ ہمارے ملک میں خواتین کی بہتری کیلئے کام کرنا ایک مشکل اور کٹھن کام ہے۔ مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ برائے خواتین یقینا خواتین کی بہتری میں ایک مثالی کردار ادا کرے گا-ملک بھر میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل وومن لیگ کے زیر اہتمام تقریباً 100 سے زائد ذیلی دفاتر فلاح انسانیت کیلئے کام کررہے ہیں 5000 سے زائد محافل ذکرونعت فلاحی واصلاح معاشرہ کیلئے منعقد کی جارہی ہیں-پاکستان میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے بھی یہ ادارہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا