صادقین انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین)
بمقام : عقب آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آبا د زیر اہتمام : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
افتتاح بدست : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب ومحترمہ خالدہ منصورصاحبہ (ایم این اے)
زیر قیادت : محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
ادارے کا مقصد : خواتین کی فلاح و بہبود اور انکی دینی روحانی اور اخلاقی تربیت ٭ عرفان القرآن (ناظرہ ، حفظ،ترجمہ تفسیر) اور افہام شریعت کے شارٹ کورسزکرانا٭ کمپوٹر کورسز٭ سلائی ، کٹائی اور دستکاری کے مختلف کورسز٭ کورسز سیکھنے والی ان پڑھ بچیوں کو تعلیم بالغاں کے تحت پڑھنا لکھنا بھی سکھانا٭ باعزت روزگار کی فراہمی ٭ خواتین کا معیارزندگی بلند کرنا
افتتاح کی کاروائی : محترمہ خالدہ منصورصاحبہ (ایم این اے)آستانہ عالیہ پر تشریف لائیں تو ان کابھرپور استقبال کیاگیا ،تمام آفسز کاوزٹ کرایاگیا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل ودیگر خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
نوٹ:٭مزید معلومات کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تشریف لائیں۔
خواتین کواس قابل بناناکہ وہ اپنی گھریلوذمہ داریوںکیساتھ ساتھ جدید دورکے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر ایجوکیشن ،اسلامی تعلیم وتربیت اوردستکاری کی تعلیم حاصل کرکے اپنے بچوںکومستقبل کامفید شہری بننے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔ ہمارے ملک میں خواتین کی بہتری کیلئے کام کرنا ایک مشکل اور کٹھن کام ہے۔ مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ برائے خواتین یقینا خواتین کی بہتری میں ایک مثالی کردار ادا کرے گا-ملک بھر میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل وومن لیگ کے زیر اہتمام تقریباً 100 سے زائد ذیلی دفاتر فلاح انسانیت کیلئے کام کررہے ہیں 5000 سے زائد محافل ذکرونعت فلاحی واصلاح معاشرہ کیلئے منعقد کی جارہی ہیں-پاکستان میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے بھی یہ ادارہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاثانی سیکر ٹریٹ پر جلسہ تقسیم اسناد انعامات منعقد کیا گیا جس میں بہترین اصلاحی ، فلاحی ، سماجی، روحانی خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی