محترمہ روحیاء موفندی صاحبہ (اسکالر،صدر بہائی کیمونٹی پنجاب )

ہم حضرت لاثانی سرکار سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ امن و اتحاد کیلئے جو بھی قدم اٹھائیں گے ہم (بہائی کمیونٹی) ہر طرح سے آپ کے ساتھ تعاون کریں گے.

میں حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، جنہوںنے اتنی خوبصورت کانفرنس منعقد کی جس میں مذاہب عالم کو یکجا کردیا گیا اور امن و اتحاد کیلئے کی جانے والی کوششوں کو عملی جامہ پہنایا۔ دنیا کے کونے کونے سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں۔ ہم حضرت لاثانی سرکار سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ امن و اتحاد کیلئے جو بھی قدم اٹھائیں گے ہم (بہائی کمیونٹی) ہر طرح سے آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ مجھے بین المذاہب امن کانفرنس میں شرکت کرکے خوشی ہوئی کیونکہ یہاں سنجیدہ پہلوئوں کو زیر بحث لایا گیا اور اس کی صدارت لاثانی سرکار کررہے ہیں۔ 

ہندو،سکھ،عیسائی،بہائی وغیرہ  اسکالرز  

میڈم میری این میسی صاحبہ (مذہبی اسکالر۔کینیڈا )

میرے خیال میں مختلف مذاہب کے لوگوں کو جمع کرنے کیلئے جس ہستی کی ضرورت تھی وہ صدیقی لاثانی سرکار ہی ہیں

ریاض شاہد صاحب (مذہبی اسکالر، بہائی کمیونٹی )

حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار وہ کام کررہے ہیں جو اکثر اس منصب کے حامل افراد نہیں کرتے ۔

کرشن لعل بھیل صاحب ( معروف لوک فنکار،رحیم یارخان)

مرشد کادیدارکرنے سے میراحج ہو جاتا ہے۔آپ ہمارے سچے مرشد اورگروہیں۔

گروسکھ دیو سکھاجی صاحب (سیوامنڈل رحیم یارخان )

پاکستان میں سب بین المذاہب امن اتحاد پر کا م کرنے کا سہرا ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے سرہے

مفتی عاشق حسین صاحب (لاہور)

آقا ﷺ نے فرمایا اگرکوئی چاہے کہ وہ خداکی صحبت میں بیٹھے توصوفیا کی جماعت میں بیٹھ جائے تو اس کی صحبت ،صحبتِ خداہی ہے۔