کرشن لعل بھیل صاحب ( معروف لوک فنکار،رحیم یارخان)
مرشد کادیدارکرنے سے میراحج ہو جاتا ہے۔آپ ہمارے سچے مرشد اورگروہیں۔
آج پوری دنیا اگر مجھے جانتی ہے تو سب میرے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم ہے، پاکستان اوربیرون ممالک جاکر جتنے بھی پروگرامز کرتا ہوں تو ان پروگرامز میں میں اپنے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کاکلام ضرور پیش کرنے کی سعادت ملتی ہے ،وہ پوچھتے ہیں کہ آپ کس کو مانتے ہیں یا کس کے پیروکارہیں تو میں کہتاہوں کہ میرے کلام کوسن کر آپ کو پتہ چل جائیگاکہ میں کس کومانتاہوں،میرے گرو،میرے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں جو فیصل آباد سے ہیں۔ اس دفعہ کینیڈا کے ملک میں پروگرام کا دعوت نامہ ملا اورویزہ آگیا تھا لیکن میں نے اُس پروگرام میں شرکت سے معذرت کرلی اس وجہ سے کہ وہ پروگرام میرے مرشد پا ک کے جشن پاک کے دنوں میں آرہاتھا تو میں نے اس پروگرام کو ٹھکرادیا صرف اپنے مرشد پاک کی زیارت اوردیدار کیلئے کیونکہ مرشد کادیدارکرنے سے میراحج ہو جاتا ہے۔آپ ہمارے سچے مرشد اورگروہیں۔
درجہ بندی تمام دیکھیں
پاکستان میں سب بین المذاہب امن اتحاد پر کا م کرنے کا سہرا ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے سرہے
لاثانی سرکار کا آستانہ واحد آستانہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ فیض پارہے ہیں۔
میں اپنی کمیونٹی اور برادری کی جانب سے صدیقی لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اپنی بھر پور حمایت و تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
لاثانی سرکار کی کاوشوں اور خدمات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد دنیا میں کوئی روحانی انقلاب برپا ہونے والا ہے
اس پر فتن دور میں لاثانی سرکار کی ذات تمام انسانیت کیلئے اندھیروں میں روشن چراغ کی مانند ہے۔